اہم خبریں

این سی سی آئی اے ناکام؟ مریم نواز کا بڑا فیصلہ — پنجاب کی اپنی سائبر ایجنسی قائم!

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ناقص کارکردگی کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں نیا سائبر کرائم ونگ بنانے کا فیصلہ کیا۔


نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کی ناقص کارکردگی اور سائبر جرائم کے بڑھتے واقعات کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے میں اپنی علیحدہ سائبر ایجنسی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پنجاب میں سائبر کرائم وِنگ قائم کیا جائے گا۔ایک میڈیا رپورٹ میں سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب کو مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ این سی سی آئی اے شکایات کو موثر انداز میں حل نہیں کر پا رہی تھی

اور ان کی کارروائی میں اکثر غیر معمولی تاخیر ہو جاتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے میں سائبر جرائم کے تیزی سے بڑھنے کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک علیحدہ وِنگ کی ضرورت محسوس ہوئی۔

مئی میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم وِنگ کی جگہ این سی سی آئی اے بننے کے بعد پنجاب حکومت نے وفاقی ادارے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش کامیاب نہیں ہو سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button