اہم خبریں

پروٹیکٹر آفس رحمان آباد میں مافیا نے پنجے گاڑھ لئے پروٹیکٹر آفس کے افسران کو اپنے زاتی مفادات کے لئے بلیک میل کیا جانے لگا

راولپنڈی

پروٹیکٹر آفس رحمان آباد میں مافیا نے پنجے گاڑھ لئے پروٹیکٹر آفس کے افسران کو اپنے زاتی مفادات کے لئے بلیک میل کیا جانے لگا

نئے تعینات ہونے والے سٹاف کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا کام رکنے کی وجہ سے پہلے افسران کو اچھی ڈیل کی آفر اور اگر آفر قبول نہ کی گئی تو بلیک میلنگ شروع

ڈی جی بیورو آف ایمیگریشن، سیکرٹری منسٹری آف اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپنمنٹ سے اجنٹ مافیا اور بلیک میلر گروپ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

راولپنڈی (احمد ضمیر سے) پروٹیکٹر آف ایمیگرانٹ پوری طرح بلیک میلر اور ایجنٹ مافیا کے رحم و کرم پے اعلی افسران کی کارکردگی پے سوالیہ نشان پروٹیکٹر آفس راولپنڈی میں نئے تعینات ہونے والے سٹاف کو پہلے تو اچھی رقم کی آفر اور بات نہ ماننے پے بلیک میل کیا جانے لگا تاکہ ایجنٹ مافیا کھلم کھلا کام کر سکے ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل ایک خبر وائرل ہوئی تھی جس میں جانسن نامی شخص جو کہ پروٹیکٹر آفس میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کے فرائض سرانجام دے رہا ہے کا ایجنٹ مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ بتایا گیا اس حوالے سے ہماری ٹیم نے مسلسل تین دن ڈیوٹی دے کر ثبوت اکھٹے کرنے کی کوشیش کی تاکہ میرٹ پر ثبوت کے ساتھ خبر دی جا سکے لیکن حیران کن طور پر جانسن کا کسی ایجنٹ سے تعلق سامنے نہ آ سکا بلکہ ایجنٹ مافیا کو آفس کے اندر نہ آنے کے لئے متعلقہ گارڈ کو بھی سختی سے ہدایات دی جاتی رہی عوام نے ڈی جی بیورو آف ایمیگریشن، سیکرٹری منسٹری آف اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپنمنٹ سے اجنٹ مافیا اور بلیک میلر گروپ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button