اہم خبریں

شدید گرمی میں گیس بندش سے شہریوں کی زندگی اجیرن

شدید گرمی میں گیس بندش سے شہریوں کی زندگی اجیرن

گھریلو صارفین گیس قلت سے شدید متاثر،گیس لائن میں پانی آنے لگا،صارفین

متعدد شکایات کے باوجود سوئی ناردرن گیس انتظامیہ نوٹس لینے سے گریزاں

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) شدید گرمی میں راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری گھر کا چولہا جلانے کیلئے گیس کے متبادل ذرائع ڈھونڈنے پر مجبور ہو گئے۔ گھریلو صارفین گیس لوڈ شیڈنگ سے شدید متاثر ہونے لگے۔ گرجا روڈ چک جلال دین، مدنی محلہ، بسم اللہ آباد گردونواح کے علاقوں میں شدید گرمی میں بھی گیس غائب ہو گئی۔

حکومت نے گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن مذکورہ علاقوں میں کھانے پکنے کے دوران بھی 3‘ 3 گھنٹے کیلئے گیس دستیاب نہیں ہوتی۔ مدنی محلہ، بسم اللہ آباد و دیگر علاقوں میں زیادہ شکایات درپیش ہیں۔ بسم اللہ آباد نزد عمر مسجد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس پائپ لائن میں پانی آ چکا ہے جس کی بارہا شکایات درج کروا چکے مگر حکام شکایات ختم کرنے میں ناکام ہو چکے۔ بسم اللہ آباد کے شہری شاہد محمود،محمد شہباز،حاجی سلطان،محمد شفیق،سرفراز احمد و دیگر نے جی ایم سوئی ناردرن گیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button