چنیوٹ :آئی جی پنجاب کے احکامات پر چنیوٹ پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔مختلف علاقوں سے 10 سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھکاریوں کے خلاف 9 پنجاب آرڈیننس 1958 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے پیشہ ور بھکاری سڑکوں, چوراہوں پر لوگوں سے بھیک مانگ رہے تھے۔ پیشہ ور بھکاریوں کو گداگری سے روکنے کیلئے متعلقہ اداروں کے تعاون سے اقدامات کئے جائیں گے۔ عوام الناس پیشہ ور بھکاریوں, گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں,بھکاریوں کی موجودگی کی اطلاع 15 پر دیں۔
Related Articles

آئیسکو گنگال ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ نوشیر کی مثالی کارکردگی، آندھی و بارش کے بعد بجلی کی فوری بحالی پر عوام کا خراجِ تحسین
30 منٹس ago

بٹالہ ٹاؤن اسلام آباد میں ٹینکر مافیا نے پنجے گاڑھ لیے، علاقے کا پانی خطرے میں! عوام پریشان
3 دن ago