اہم خبریں

انچارج RWMC کی عدم توجہی جی ٹی روڈ سٹیڈیم کے پاس لب روڈ بنی کچرا کنڈی نے انتظامیہ کی کارکردگی کو چار چاند لگا دیئے


گوجرخان میں داخل ہوتے ہی کچرے کے ڈھیر سواگت کرنے لگے جگہ جگہ کچرا جلا کر حکومت پنجاب کے احکامات کے پرخچے اڑا دئیے گے
صفائی نصف ایمان اور سنت ہے مگر متعلقہ حکام اس سے غافل وزیر اعلٰی و چیف سیکرٹری پنجاب سختی سے نوٹس لیں شہری حلقے
گوجرخان(قمرشہزاد) گوجرخان شہر مسائل کی آماجگاہ بن گیا اداروں میں بیٹھے افسران نے مسائل کو پس پشت ڈال دیا سب اپنے فرائض فرض شناسی سے ادا کرنے سے قاصر رہتی کسر آر ڈبلیو ایم سی نے بھی نکال کر رکھ دی شہر کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے انچارج آر ڈبلیو ایم سی سردار ندیم کی اعلی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا مقامی میڈیا سول سوسائٹی کی جانب سے آئے روز نشاندہی کروانے کے باوجود بھی بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ٹس سے مس نہیں عملہ شہر میں سامنے سامنے سے صفائی ستھرائی کرکے سب اچھا کی رپورٹس پیش کرکے بری الذمہ جبکہ افسران کی جانب سے فیلڈ میں نہ نکلنے کی وجہ سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہونے لگا جی ٹی روڈ سٹیڈیم للیانی کے مقام پر لب روڈ آبادی کے قریب کچرا کنڈی قائم جہاں پر ملحقہ ہوٹلز کے ویسٹ کے علاوہ کچرے اور گوبر کے ڈھیر بننا شروع ہو گئے جن کو جگہ جگہ آگ لگا کر حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کی روک تھام کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا یاد رہے کہ اسی مقام پر کچرا کنڈی کے حوالے سے متعدد بار سابقہ انچارج کو بھی نشاندہی کروائی گئی اس کے باوجود حکام کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی نہ ہی اس کی روک تھام کے لیے کسی بھی قسم کے اقدامات کیے گے جبکہ یہاں سے صبح شام آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز ادارے کی گاڑیوں میں گزرتے ہیں مگر مجال ہے وہ یہ زحمت گوارا کریں کہ ان کچرے کے ڈھیروں کو یہاں سے اٹھا جہاں کچرے کو ڈمپ کیا جاتا ہے وہاں ٹھکانے لگا دیں اور آبادی میں اور ہوٹل کے پاس کچرا بنز رکھ دی جائیں تاکہ یہاں پر گندگی نہ پھیلے پہلے ہی بچے ، بوڑھے شدید سموگ کے باعث سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں اس تمام تر صورتحال پر شہری و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت چئیرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کو باور کروایا جائے کہ مقامی انتظامیہ اور انچارج آر ڈبلیو ایم سی کو کہہ کر یہاں بننے والی اس کچرا کنڈی کو فی الفور ختم کروایا جائے کیونکہ یہ گندگی کے ڈھیر بیشمار بیماریوں کا باعث بھی ہیں اور اسکی وجہ سے شہر کی خوبصورتی ماند پڑ رہی ہے اسکے سبب جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے دیگر شہریوں میں مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کے متعلق اچھا تاثر نہیں جا رہا ہے صفائی ستھرائی نصف ایمان اور سنت بھی مگر افسوس اداروں میں بیٹھے ہوئے افسران اور انکے ماتحت اس سے غافل ہو چکے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button