ٹیکسلا (نمائندہ عوامی للکار عرفان سے) ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار,مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ملزم وقاص احمد سے شرنایاں 200 عدد، پٹاخہ ڈبیاں 100 عدد، چائنہ گولے 6 ڈبے برآمدہوئے۔ملزم کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او ٹیکسلا کے زیرنگرانی ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم نے کی۔
ْایس پی پوٹھوہار کی ایس ڈی پی او ٹیکسلا،ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کو شاباش. ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھاکہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔