اہم خبریں

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا

اسلام اباد (نمائندہ عوامی للکار)نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ پاکستان کی پہلی یونیورسٹی فار انڈسٹری نیوٹیک صنعتی انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس نے نیوٹیک کراچی کیمپس کے لیے سٹریٹجک شراکت داری کے منصوبے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔ نیوٹیک کراچی کیمپس پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع کرنے جا رہا ہے۔ مفاہمت کی اس یادداشت کی رو سے نیوٹیک کراچی کیمپس پاکستان کی برآمدات کو چار گنا بڑھائے گا، سولہ انڈسٹریز کو افرادی قوت مہیا کرے گا۔ اس موقع پر ریکٹر نیوٹیک جنرل ر معظم اعجاز، پرو ریکٹر میجر جنرل ر خالد جاوید اور رجسڑارر نیوٹیک برگیڈیر عدنان قاسم نے کراچی چیمبر آف کامرس میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ کراچی چیمبر آف کامرس کو نیوٹیک کے ریکٹر معظم اعجاز نے بتایا کہ کیمپس قائم کرنے کےلئے پچاس ایکڑ اراضی حاصل کرلی ہے۔ کیمپس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں کی افرادی قوت شارٹ کورسسز کے ذریعے تیارکرے گا، جسے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر استعمال کیا جاسکے گا۔ نیوٹیک مالیاتی، خدمات اور فیشن ڈیزائنگ سمیت دیگر شعبوں میں تعلیم مہیا کررہا ہے۔ ریکٹر نیوٹیک جنرل ر معظم اعجاز نے کہا کہ نیوٹیک نے افرادی قوت فراہمی کےلئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ نیوٹیک نے تربیت دے کر نوجوانوں کو جاپان بھیجنا شروع کردیا ہے۔ جرمنی کو بھی ستر لاکھ افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ نیوٹیک نوجوانوں کو تربیت دے کرروزگار کے حصول کی صلاحیت دے رہا ہے۔ تقریب سے کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد شیخ، دیگر عہدیداران اور بزنس مین گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا نے خطاب کئے۔ زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ نیوٹیک کراچی کیمپس درآمدات کو کم کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے مقامی صنعتوں کو بااختیار بنا کر صنعتی ترقی اور اقتصادی ترقی کی جانب ایک اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔ پڑھا لکھا ہنرمند پاکستان ہی ترقی کی ضمانت ہے۔ انڈسٹری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یونیورسٹیز کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button