اہم خبریں

پولیس نے بہت بڑی خون کی ہولی کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے


مدعیان کی جانب سے مخالفین پر قاتلانہ حملہ کی منصوبہ بندی پولیس نے ناکام بنا دی
احاطہ کچہری کے باہر سے 3ملزمان بھاری اسلحہ معہ ایمونیشن سمیت گرفتار مقدمہ درج
گوجرخان(قمرشہزاد) تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے بدلے کی آگ جلنے سے پہلے ہی بجھا دی مدعیان کی جانب سے سابقہ رنجش کی بنا پر تھانہ جاتلی قتل کیس کے مقدمہ میں نامزد پیشی پر آئے ملزمان پر قاتلانہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گی قتل کیس کے ملزمان پر آتشیں اسلحہ سے حملہ کرنے والے 3 کس ملزمان احاطہ کچہری کے باہر سے بھاری اسلحہ معہ ایمونیشن سمیت گرفتار کر لیے گے ملزمان مسلحہ آتشیں اسلحہ گھاٹ لگائے ملزمان کا احاطہ کچہری سے باہر نکلنے کا انتظار کر رہے تھے گوجرخان پولیس نے انکے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے ایک بہت بڑا جانی سانحہ رونما ہونے سے بچا لیا ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ڈی ایس پی سلیم خٹک اور پولیس تھانہ گوجرخان ٹیم کی اس کاروائی پر شاباش دی اور انکی کارکردگی کو سراہا گوجرخان پولیس نے بروقت کارروائی کر کے مخالف فریق پر حملہ کے لئے آنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گشت پر معمور ساجد عقلین اے ایس ائی سرفراز 6927 / C مزه 1042/ جان 464/C 2272/C بسلسله گشت و پڑتال بدرویه گان بسواری سرکاری گاڑی نمبری 560/GAA جس کا ڈرائیور محمد ندیم 4205/C ہے بوقت 8 بجے رات سروس روڈ نزد بابا بیکرز موجود تھے کہ تین اشخاص کچہری کی جانب سے پیدل آئے جن کو مشکوک جانتے ہوئے ہمرائیاں روک لیا گیا جنہوں نے دریافت پر اپنے نام اپنے 1 سید امیر مختار ولد سید کفایت شاہ سکنہ سادات کالونی کوٹھہ کلاں مورگاہ راولپنڈی -2 شاہد ابرار ولد خان محمد سکنہ داتا بٹ تحصیل گوجرخان -3 سید ارشاد حسین شاہ ولد سید گلاب شاہ سکنہ ہر دو چیڑھ ڈاک خانہ سوگادت تحصیل گوجر خان بتلائے جن کی از دست خود فردآ فرداً جامہ تلاشی عمل میں لائی تو سید امیر مختار کی شلوار پوشیدنی کی دائیں ڈب سے پسٹل 30 بور لوڈ شدہ بر آمد ہوا جبکہ مسمی شاہد ابرار حسین شاہ کی دائیں ڈب سے بھی پسٹل 30 پور لوڈ شدہ بر آمد ہوا اور مسمی سید ارشاد حسین شاہ کے دائیں ہاتھ میں پکڑے توڑے میں سے رائفل SMG دیسی ساختہ فولڈنگ بٹ لوڈ شدہ بر آمد ہوئی ۔ برآمدہ ہر دو پسٹل 30 بور اور رائفل SMG کی بابت الگ کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ مزید دریافت پر تذکرہ بالا اشخاس نے بتلایا کہ ہم مسمیان مظاہر شاہ اور افضال حیدر پسران قدر حسین شاہ جو کہ مقدمہ نمبر 187/23 مورخہ 26.3.2023 بمجرم 302/109/34 ت پ تھانہ جاتلی میں نامزد ملزمان ہیں اور عبوری ضمانت پر ہیں کو قتل کی نیت سے آئے تھے جن کی آج کچہری گوجر خان میں پیشی تھی جن کا ہم سارا دن انتظار کرتے رہے ہم اپنے عزیز سید عروج شاہ کے قتل کا بدلہ لینا چاہتے تھے قائمقام ایڈیشنل ایس ایچ کرامت کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے سزا یاب کروایا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button