اہم خبریں

مری آفت زدہ قرار


لاہور8 جنوری:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا مری میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

مری کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو سرگرمیوں کے لئے دے دیا
موسم بہتر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے گا
مری کی صورتحال کے تناظر میں تمام اداروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔عثمان بزدار
پولیس، انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے۔عثمان بزدار
چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ریلیف کمشنر، ڈی جی ریسکیو 1122اور ڈی جی پی ڈی ایم کو ریسکیو سرگرمیوں کی ہدایت

پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنا پہلی ترجیح ہے۔۔عثمان بزدار
مری اور ملحقہ علاقوں میں تمام ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری اداروں کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔عثمان بزدار
ڈی جی ریسکیو 1122 کو فوری طور پر مری جا کر ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عثمان بزدار
سنو کٹر اور ضروری مشینری راولپنڈی اور دیگر شہروں سے مری بھجوائی گئی ہے۔عثمان بزدار
سیاحوں کی زندگیاں سب سے اہم ہیں۔عثمان بزدار
سیاحوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔عثمان بزدار
سیاحوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔عثمان بزدار
برف باری سے افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے۔عثمان بزدار
جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔عثمان بزدار
امدادی سرگرمیوں کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔عثمان بزدار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button