اہم خبریں

تھانہ شالیمار کی حدود میں شیشہ کیفے کا کاروبار عروج پر متعلقہ تھانہ اور متعلقہ اے سی صاحب ایکشن لینے میں بے بس

اسلام آباد

(چوہدری ہارون سے)

تھانہ شالیمار کی حدود میں شیشہ کیفے کا کاروبار عروج پر متعلقہ تھانہ اور متعلقہ اے سی صاحب ایکشن لینے میں بے بس

بلیک روک کیفے E 11/2 اسلام آباد میں شیشے کے علاوہ پرائیویٹ پارٹیاں بھی کروائی جانے لگی

چشم دید ذرائع کے مطابق  سکول اور کالج کے لڑکے اور لڑکیاں یہاں آ کر نہ صرف شیشہ پیتے ہیں بلکہ پرائیویٹ پارٹیاں بھی کرتے ہیں

ذرائع کے مطابق شیشہ کیفے بلیک روک کیفے کا مالک نجیب باقاعدہ طور پر متعلقہ تھانہ میں حاضری لگا کر نذرانے بھی پیش کرتا ہے

متعلقہ تھانہ کی ملی بھگت کی وجہ سے اس جیسے کئی شیشہ کیفے ہماری نوجوان نسل کو بری طرف تباہ کر رہے ہیں

دوسری طرف متعلقہ تھانہ اور اے سی صاحبان خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور باقاعدہ طور پر اپنا نذرانہ بھی وصول کر رہے ہیں

مقامی شہریوں نے کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اور آئی جی اسلام آباد سے فوری طور پر نوٹس لے کر اس مکروہ دھندہ کرنے والوں اور اس کی پشت پنائی میں ملوث افسران اور اہلکاران کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button