اہم خبریں

نادرا آفس بدتمیزی اور کرپشن کا گڑھ بن گیا

رحیم یارخان ( جاوید بلوچ ) نادرا آفس بدتمیزی اور کرپشن کا گڑھ بن گیا‘فیس ارجنٹ کی اور شناختی کارڈ نارمل بھجنے لگے‘دور دراز علاقوں سے آنے والی روزہ دار خواتین سے سکیورٹی گارڈز کی غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال اور دھکے‘ آنے والے افراد کا دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ‘اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان نادرا آفس سینکڑوں کلو میٹر روزہ کی حالت میں سفر کرکے آنے والے مرد و خواتین کے ساتھ نادرا آفس گارڈ کا نارواں سلوک‘ نذرانہ دیں تو اندر جاسکتے ہیں نہیں تو سارا سارا دن مرد و خواتین کو کھڑے ہوکر واپس جانا پڑتا ہے جس پر خواتین اور مرد حضرات نے احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرہ میں شریک فیض احمد کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل شناختی کارڈ بنوانے کے لئے آیا جس پر نادرا آفیسران نے ارجنٹ کارڈ کی فیس وصول کی ارجنٹ کارڈ کی مدت پوری ہونے نے بعد شناختی کارڈ حاصل کرنے آیا تو کارڈ بن کر نہ آیا جس پر نادرا نمائندہ سے پرچی چیک کروانے پر معلوم ہوا کہ کارڈ تو نارمل فیس کے ساتھ جمع کروایا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ارجنٹ کے پیسے لے کر کارڈ نارمل جاری کیا جاتا ہے جس پر نادرا آفس کے مہینوں چکر لگانے پڑتے ہیں۔ شکیل احمد،محمد ارشاد،احمد علی،شہزاد حسین انصر عباس،ظفر علی،ساجد حسین اور دیگر نے بتایا کہ کچہ چوہان، کچہ مزاری، روجھان، اقبال آباد، راجن پور ڈاہراں والی، بنگلہ منٹھار اور دیگر دور دراز علاقوں سے روزانہ صبح چھے بجے نادار آفس کے سامنے لائن میں روزے کی حالت میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور شام کو مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ گارڈز صرف سفارشی، ایجنٹ اور جیب گرم کرنے والوں کو اندر جانے دے رہے ہیں،اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ گارڈ کی خواتین سے انتہائی بدتمیزی اور رشوت کی وجہ سے خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،احتجاج کرتے ہوئے مرد و خواتین نے اعلی حکام سے نادرا آفیسران اور گارڈ کی بدتمیزی اور رشوت کا فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button