اہم خبریں

دینہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات

دینہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں گھر کے اندر داخل ہو کر 42 سالہ شخص کو
بڑی بے دردی کے ساتھ چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں محلہ چوہان سٹریٹ
منگلا روڈ پر رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد گھر میں داخل ہو کر سوئے ہوئے گھر کے سربراہ محمد مبشر ولد
محمد افضال عمر 42 سال کو بڑی بے دردی کے ساتھ چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ گھر کے دیگر اہل خانہ دوسرے کمرے میں سوئے ہوئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم بھجوا دیا اور مقتول کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button