اہم خبریںپاکستان

رمضان کی آمد، فروٹ غریب کی پہنچ سے دور، انتظامیہ غائب

فروٹ غریب کی دسترس سے باہر آڑھتیوں کی اپنی من مانیاں
پہلا رمضان فروٹ منڈی کے ریٹ آسمان پر انتظامیہ غائب اسسٹنٹ کمشنر نوٹس لیں
گوجر خان (قمر شہزاد) تفصیلات کے مطابق آج فروٹ منڈی گوجر خان میں آڑھتیوں کی من مانیاں عروج پر تھیں جسکی وجہ سے چھوٹے دکاندار پریشان فروٹ غریب کی دسترس سے باہر صبح سویرے منڈی میں بولی کے وقت انتظامیہ نہ ہونے کی وجہ سے آڑھتیوں نے من چاہے ریٹس پر فروٹ کی فروخت کی عام دنوں میں 2800 کی بکنے والی کالا کلو سیب کی 16 کلو والی پیٹی آج 3500 میں فروخت خربوزے کی عام دنوں میں 11/1200 میں بکنے والا کریٹ 2000 کیلے کا لنگر جو عام دنوں میں 2000/2200 کا تھا آج 3500 سو تک فروخت ہوا امرود عام دنوں میں 300 میں بکنے والا کاٹن 700 سٹابری اسپیشل عام دنوں میں 120 کی کلو بکنے والی آج 250 کی کلو مالٹا 72 دانوں والا کریٹ جو عام دنوں میں 1000 کا تھا آج 1450/1550 کا تھا سب سے چھوٹے دانے والا مالٹے کا 100 دانوں والا کریٹ 1100 کا فروخت ہوا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چھوٹے دکاندار جب آڑھتیوں سے مہنگے داموں خریداری کریں گے تو انھوں نے بھی اسی مطابق مہنگا فروخت کریں گے تب انتظامیہ کی جانب سے گراں فروشی کا فتویٰ جاری کرکے جرمانے عائد کئے جائیں گے ہمیشہ چھوٹے کاروباری بندے کو ہی جرمانے عائد ہوئے ہیں کیا انتظامیہ کا کام نہیں کے بولی جاکر کروائے اور بڑے گراں فروشوں کو گراں فروشی کرنے سے روکے نہ کہ چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کئے جائیں عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان مہر غلام عباس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button