اہم خبریں

اسلام آباد موضع ترلائی میں تعینات ملک ظفر نامی پٹواری بادشاہ کی کرپشن عروج پر پٹوار خانہ میں پرائیویٹ منشیوں کا راج، سائل سراپا احتجاج

*اسلام آباد موضع ترلائی میں تعینات ملک ظفر نامی پٹواری بادشاہ کی کرپشن عروج پر پٹوار خانہ میں پرائیویٹ منشیوں کا راج سائل سراپا احتجاج*


*پٹواری بادشاہ لاکھوں کی دیہاریاں لگانے میں مصروف ایک ریکارڈ فرد کی لاکھوں روپے رشوت وصول کی جانے لگی*


اسلام آباد ( رپورٹ: توصیف انور سے) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں کے پٹواری ملک ظفر کی کرپشن عروج پر لاکھوں روپے روازانہ کی دیہاریاں لگائی جانے لگی پرائیویٹ دفتروں میں سرکاری ریکارڈ روم قائم پیسے کی چمک پر جعلی اور بوگس انتقالات زمینوں کے ریکارڈ میں جعل سازی ۔ 25 سے زائد خارج شدہ انتقالات کی بوگس دستاویزات تیار کی گئیں زرائع ترلائی کے رہائشی (ع) کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ عرصے ترلائی کلاں میں واقع پٹوار خانے گیا جہاں پر مجھے پرائیویٹ منشیوں نے ریکارڈ فرد کے لیے 90 ہزار روپے مانگے جس کے بعد میں نے پٹواری ملک ظفر کو 90 ہزار دے جس پر پٹواری بادشاہ کی جانب سے مجھے پرائیویٹ ہوٹل میں بلا کے فرد بنا کے دیا گیا شہری کا کہنا تھا کہ پٹوار خانہ میں سائلین زلیل وخوار متعلقہ پٹوار خانہ میں پٹواری بادشاہ کہیں کہیں روز نظر نہیں آتے پٹوار خانہ میں پرائیوٹ منشیوں کی جانب سے سائلیں سے لاکھوں روپے رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے جو لوگ منشیوں کی جیب گرم کر دیتے ہیں ان کو ملک ظفر صاحب کی جانب سے نجی دفاتر یا ھوٹلوں میں مل کے لاکھوں روپے لینے کے بعد ہر جائز وناجائز کام کر کے دے دیا جاتا ہے جبکہ غریب آدمی کو تاریخ پر تاریخ دے دی جاتی ہے سائلین کا کہنا ہے کہ حکومت پٹواری بادشاہ کا قبلہ درست کریں اور فوری طور پر کرپشن کے بے تاج بادشاہ ملک ظفر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button