کراچی (شوبز نیوز) میوزک لائن اسٹوڈیو نے پروڈیوسر جاوید بروہی اور وفا خالد میمن کی محنت سے خان صاحب عرفان سموں کی شاندار موسیقی، بہترین شاعر عبدالحق ڈیپر کی شاعری میں، سمیرا علی کی میٹھی آواز میں، اور ویڈیو ڈائریکٹر پرویز سومرو کی ڈائریکشن میں بہترین گانا ”جدائی“ آرہا ہے- اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جاوید بروہی نے بتایا کہ گلوکارہ سمیرا علی کا ایک اور ڈوئٹ گانا پاکستان کے ایک مشہور فنکار کے ساتھ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کا ویڈیو شوٹ گوادر میں ہوں گی-
گلوکارہ سمیرا علی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں پروڈیوسر جاوید بروہی کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس منزل تک پہنچایا- جاوید بروہی ہمیشہ غریب فنکاروں کی مدد کرتے ہیں۔