اہم خبریں

ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف متحرک،تجاوزات کیخلاف کارروائی،متعدد کو جرمانہ

ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف متحرک،تجاوزات کیخلاف کارروائی،متعدد کو جرمانہ

تجاوزات مافیا کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی،خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ثاقب علی

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) ضلعی انتظامیہ تجاوزات کیخلاف متحرک ہو گئی۔ ضلع کونسل ریگولیشن آفیسر کی ہدایت پر ڈھوک سیداں کے نواحی علاقے گرجا روڈ پر گزشتہ روز انفورسمنٹ انسپکٹر ثاقب علی کی زیر نگرانی شعبہ تجاوزات عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا۔ اس موقع پر انفورسمنٹ انسپکٹر ثاقب علی نے عوامی للکار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات مافیا کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔ تاجر برادری خود بھی تجاوزات قائم نہ ہونے دیں تجاوزات آمد و رفت میں مشکلات کا باعث بنتے ہیں اس لئے دوکاندار اپنا سامان اپنی دوکان کی حدود میں رکھیں۔ جو بھی دوکاندار خلاف ورزی کے مرتکب پایا گیا اس کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button