نمائندگان کی خبریں

گوجرخان کے شہری پانی کو ترس گئے! وارڈ نمبر 7 میں 10 دن سے سپلائی بند، بلدیہ کی بدانتظامی بے نقاب

.گوجرخان(قمرشہزاد) گوجرخان بلدیہ کے واٹرسپلائی ڈیپارٹمنٹ کی بدانتظامی اور چیرہ دستیوں نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا،وارڈ نمبر7 کے مکین گزشتہ دس روز سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے، جبکہ بلدیہ حکام کی بے حسی اور عدم توجہی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا، اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اور چیف آفیسر بلدیہ عوامی شکایات کے ازالے سے کوسوں دور، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کی سب سے زیادہ آبادی والی وارڈ نمبر 7 کو گزشتہ دس دنوں سے واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ بلدیہ کی جانب سے پانی سپلائی نہ کیا جا سکا، کبھی ٹرانسفارمر خراب تو کبھی موٹر لیکن ٹرانسفارمر اور ٹیوب ویل ٹھیک ہونے کے باوجود پانی سپلائی نہیں کیا جا رہا جبکہ نامعلوم وجوہات پر گلیانہ موڑ کے اطراف سپلائی شروع کر دی گئی ہے، جس سے پورا وارڈ پیاسا رہ گیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خواتین، بچے اور بزرگ روزانہ دور دراز گھروں سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں،علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ میں اقربا پروری، ملی بھگت یا کسی اور گہری سازش کے تحت سپلائی کے نظام میں دانستہ خلل ڈالا جا رہا ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی حق پانی کی فراہمی روک دینا انتظامیہ کی سنگین ناکامی ہے۔وارڈ نمبر7 کے عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اور اعلیٰ بلدیاتی حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے پانی کی سپلائی بحال کی جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button