اہم خبریں

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سعد احسن ریزیڈنسی اور سٹیزن شپ کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سعد احسن ریزیڈنسی اور سٹیزن شپ کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے

کراچی (پ ر) پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم، سعد احسن ریزیڈنسی اور سٹیزن شپ کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔ یہ نئی شراکت داری، سعد احسن کی ساکھ اور اس پر اعتماد کی بہترین مثال ہے۔ وسیم اکرم جیسی اہم عالمی شہرت یافتہ شخصیت نے پاکستان کی سب سے تجربہ کار امیگریشن لاء فرم کا سفیر بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس یادگار موقع پر، سی ای او احسن خالق نے بتایا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں شہریت اور رہائش کے پروگرامز متعارف کرانے والی پہلی کمپنی ہے۔ انہوں نے زیادہ مالدار افراد کے لیے سفر کی آزادی کے حوالے سے اپنے اقدامات پر بھی خصوصی زور دیا۔ برانڈ ایمبیسڈرشپ کی یہ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں شخصیات نے پرجوش مصافحہ بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button