اہم خبریں

تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں ڈاکو راج ختم نہ ہو سکا

*تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں ڈاکو راج ختم نہ ہو سکا*

*بڑی عید  سے صرف ایک دن پہلے واہ کینٹ میں قائم ملٹی ٹیوڈ گفٹ سینٹر بوٹی موڑ پر 3 مسلح  ڈکیت  واردات کر کے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے*


راولپنڈی (توصیف انور سے)تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقہ  بوٹی موڑ میں ملٹی ٹویڈ گفٹ سینٹر پر ڈکیتی کی واردات ۔گفٹ سینٹر کے مینیجر ابرار احمد کے مطابق ہم 16 جون  رات 12:45 جب ہم دکان بند کر رہے تھے تو اچانک تین نامعلوم اشخاص جن میں سے ایک کے پاس پسٹل اور دوسرے کے پاس کلا شنکوف تھی اندر داخل ہوے ۔اور ہمارے مارٹ میں ڈکیتی کی واردات کر کے با آسانی فرار ہوگئے اور جاتے ہوے ہماری دکان پر فائرنگ بھی کر گئے ۔اس سارے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی موجود ہے جس میں ملزمان کو واردات کرتے ہوے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ابرار احمد کے  مطابق ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپیہ نقدی اور 27 ہزار روپے کے پرفیوم اور گھڑیاں اسلحے کی نوک پر ڈکیتی کر کے با آسانی لے گئے ۔مزید ابرار احمد کا کہنا تھا کے پولیس نے ایف آئی آر  نمبر 381/24تو درج کر لی لیکن تاحال کوئی ملزم پکڑا نہ جا سکا ۔ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوے ابرار احمد کا کہنا تھا کے یہ ہمارے مارٹ پر 2 سال میں دوسری ڈکیتی کی واردات ہے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے  اور ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button