اہم خبریں

تجاوزات بلدیہ میں بیٹھی کالی بھیڑوں کی سہولت کاری کے باعث ہو رہی ہے

تجاوزات بلدیہ میں بیٹھی کالی بھیڑوں کی سہولت کاری کے باعث ہو رہی ہے
جعلی کاروائیوں سےافسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر غریب ریڑھی بانوں چھابڑی فرشوں کے گھروں کے چولہے بجھائے جا رہے ہیں
سی ایم پنجاب کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے سرکاری ملازمین دھڑلے سے اپنے معاملات کو جاری رکھے ہوئے ہیں عوامی حلقے
گوجرخان(قمرشہزاد)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ گوجرخان بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر رچائے جانے والے ڈرامے سے پہلے اپنی منجھی تلے ڈانگ پھیریں چیف آفیسر فوٹو سیششن کروا کر افسران بالا تک اپنے نمبر ٹانگنے چھوڑ کر بلدیہ کی کالی بھیڑوں کو سامنے لائیں جن کی بھتہ خوری سے بازاروں میں تجاوزات مسلسل قائم ہے اور آپریشن کے نام پر کی گئی ڈرامہ بازی صرف غریب ریڑھی بانوں کا فروٹ و دیگر سامان بمہ ریڑھیاں اٹھا کر بند کرنے تک محدود ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں تجاوزات صرف ریڑھیوں کی وجہ سے نہیں ہوئی بلکہ بلدیہ گوجرخان میں بیٹھی کالی بھیڑوں کی سہولت کاری کے باعث دوکانوں اور کھوکھوں کے باہر اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے راستوں میں دونوں اطراف دکانداروں کا اپنا سامان لگانے سے ہو رہی ہے، جس پر انتظامیہ اپنی آنکھیں بند کرکے پراسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، اور میونسپل کمیٹی کا عملہ بازاروں میں چل پھر کر فروٹ و سبزی بیچنے والوں کی ریڑھیاں اٹھا کر اپنی جعلی کاروائیاں کر کے افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر غریب ریڑھی بانوں اور چھابڑی فرشوں کے گھروں کے چولہے بجھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے جبکہ بااثر تجاوزات مافیا سے عملہ کے گٹھ جوڑ کے باعث آپریشن شروع ہونے سے قبل ہی اطلاع پہنچ جاتی ہے جس پر افسران و عملہ کے بازاروں میں پہنچنے سے پہلے ہی وہ اپنا سامان اٹھا کر محفوظ کر لیتے ہیں جو میونسپل کمیٹی کے عملے کی دفتر واپسی پر دوبارہ راستوں پر قبضہ کر لیا جاتا ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات سے پاک پنجاب کا خواب دیکھنے والی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے سرکاری ملازمین دھڑلے سے اپنے معاملات کو جاری رکھے ہوئے ہیں جو عوام کے لئے پرشانی اور حکومت کے لئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button