وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، شہداء کو سلام

وزیراعلی مریم نوازشریف کا بلوچستان میں 58 دہشت گردوں کی ہلاکت پر اظہار تشکر
وزیراعلی مریم نوازشریف کا دہشتگردوں سے مقابلے میں 10جوانوں کی شہادت پر حرف عقیدت، دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کی لازوال قربانیوں کو تا ابد یاد رکھا جائے گا:مریم نوازشریف
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بلوچستان میں 58 دہشت گردوں کی ہلاکت پر اظہار تشکر کیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے دہشت گردوں سے مقابلے میں 10جوانوں کی شہادت پر حرف عقیدت پیش کیااور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے بلوچستان میں 12مقامات پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کی لازوال قربانیوں کو تا ابد یاد رکھا جائے گا-
٭٭٭٭٭



