اہم خبریں
بارش کے باعث بجلی کی معطلی، ایس ڈی او نیلور ڈویژن کی بروقت کارروائی سے فوری بحالی

اسلام آباد (نامہ نگار) بٹالہ اور فراش ٹاؤن میں بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی، تاہم آئیسکو نیلور ڈویژن کے ایس ڈی او انجینئر عدنان یوسف کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل کو فوراً بحال کر دیا گیا۔
علاقہ مکینوں نے ایس ڈی او کی فوری توجہ، عملے کی تیز رفتاری اور بروقت ردعمل کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باوجود بجلی کی بحالی ایک قابلِ ستائش قدم ہے، جس سے عوامی مشکلات میں کمی آئی۔
ذرائع کے مطابق، آئیسکو عملہ الرٹ تھا اور انجینئر عدنان یوسف نے ذاتی نگرانی میں سسٹم کو جلد از جلد بحال کروایا۔