صوابی (آصف یعقوبی سے) وفاقی وزارت تعلیم کے تحت چلنے والے ادارے این۔سی۔ایچ۔ڈی( نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویولپمنٹ) کے زیر انتظام مدرسہ زینت القرآن یعقوبی صوابی میں تعلیم بالغاں مراکز کے افتتاح کے موقع پرایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ سابق ضلعی ناظم اعلی حسن خان مہمان خصوصی تھے۔ ادارے کی طرف سے یعقوبی میں 5 ماہ دورانیہ کے 2 مراکز قائم ہوئے ایک مرکز مدرسہ بنات زینت القرآن جبکہ دوسرا مرکز مدرسہ بنات عظیم آباد میں قائم ہوا۔ تقریب سے مہمان خاص حسن خان، سابق ضلعی کونسلر عنایت علی شاہ باچہ، ضلعی رضاکار کرم ستاریعقوبی، ڈپٹی ڈایرکٹر قایدخان ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر واحدشاہ اور میزبان و مہتمم مدرسہ زینت القرآن حافظ افسرعلی نے خطاب کیا۔ اس وقت این۔سی۔ایچ۔ڈی کی جانب سے صوابی میں 25 مراکز میں اردو اور ریاضی کی تعلیم دی جارہی ہے۔
Check Also
Close