اہم خبریں

ریاضی کا سوال دوبارہ سمجھانے کا کہنا طالبعلم کو مہنگا پڑ گیا

نجی ٹیوشن اکیڈمی میں ٹیچر کا بچے پر بہیمانہ تشدد بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
مار نہیں پیار گورنمنٹ آف پنجاب کے رولز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں معصوم طالبعلم کے جسم ٹیچر نے بے تحاشا ڈنڈے برسا دئیے
ریاضی کا سوال دوبارہ سمجھانے کا کہنا طالبعلم کو مہنگا پڑ گیا ٹیچر اشتعال میں آ گیا ارشد ضدی اور جھگڑالو ہے بچے کے والد کا الزام
گوجرخان(قمرشہزاد) سرکاری سکول کے ٹیچر نے پنجاب گورنمنٹ کے رولز کو ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے اپنے نجی ٹیوشن سنٹر میں طالبعلم پر بہیمانہ تشدد بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گوجرخان بار ایسوسی کے وکیل سید منصور حسین بخاری نے تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف دیا کہ مورخہ 26/4/2024 کو بوقت تقریبا ساڑھے 5 بجے میرا بیٹا محمد احمد بخاری ٹیچر ارشد کے پاس ٹیوشن پڑھنے کے لیے محلہ وکیلاں گیا جہاں ٹیچر نے اسے ریاضی کا سوال سمجھایا جو کہ اس کو سمجھ نہ آیا جس پر میرے بیٹے نے سوال دوبارہ سمجھانے کی گزارش کی جس پر  وہ غصے میں ا گے اور ڈنڈوں کے بےتحاشا وار جسم پر کیے جس سے وہ زخمی ہو گیا بچے کے والد نے مزید بتایا کہ مذکورہ ٹیچر انتہائی ضدی اور جھگڑالو قسم کا ہے جس نے بلا جواز  میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ گورنمنٹ آف پنجاب کے رولز کے مطابق مار نہیں پیار، کوئی بھی ٹیچر کسی طالب علم کو تھپڑ تک نہیں مار سکتا جس پر پولیس تھانہ گوجر خان نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر تھانہ گوجرخان میں مقدمہ نمبر 522/24 زیر دفعات 328 A, اور 337Fون ت پ درج کرکے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button