اہم خبریں

ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں نوجوان پر قاتلانہ حملہ، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری رانا عبید کے بیٹے نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ سیکٹر فور کے رہائشی معیز نامی نوجوان پر حملہ کیا۔ ملزمان نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس پر چھریوں سے متعدد وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔


زخمی نوجوان کو فوری طور پر بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی معائنے میں انکشاف ہوا کہ چھری کے وار سے اس کا پھیپھڑا متاثر ہوا ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کی مدعیت میں راولپنڈی پولیس کے تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم، واقعے کے بعد تاحال پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری یا مؤثر کارروائی سامنے نہیں آ سکی، جس پر اہل علاقہ اور متاثرہ خاندان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔


مقامی شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button