اہم خبریں

گورنمنٹ چوہدری محمد یامین باگڑی کالج آف ٹیکنالوجی پنڈدادنخان میں شاندار سپورٹس گالا

گورنمنٹ چوہدری محمد یامین باگڑی کالج آف ٹیکنالوجی پنڈدادنخان میں شاندار سپورٹس گالا
  مہمان خصوصی نمبردار راجہ غلام اکبر منڈاھر نے کرکٹ کا شارٹ لگا کر سپورٹس گیموں کا افتتاح کیا

افتتاح سے قبل مہمان خصوصی نمبردار راجہ غلام اکبر منڈاھر کو ان کی رہائش گاہ سےانتہائی منفرد انداز میں درجنوں سجی ہوئی گاڑیوں کے جھرمٹ میں  طلباء کالج تک لے کر آئے جہاں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کا بھرپور استقبال کیا گیا
پنڈدادنخان،( سرفرازعباس سے)
, تفصیلات کیمطابق
چوہدری محمد یامین باگڑی کالج اف ٹیکنالوجی پنڈدادنخان میں تین روزہ سپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی راجہ غلام اکبر منڈاھر نمبردار تھے جنہوں نے فیتہ کاٹتے ہوئے کرکٹ کا شارٹ لگا کر کھیلوں کا اغاز کیا جبکہ اس سے قبل افتتاحی تقریب کی رونمائی کے لیے

کالج اف ٹیکنالوجی کی مختلف کلاسوں نے بھرپور انداز میں ھلا گلا کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر گراونڈ میں اپنی انٹری دے کر حاضرین کے دل مولیے جبکہ اسی موقع پر کالج اف ٹیکنالوجی کی سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لے کر پورے نارتھ پنجاب میں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طالب علموں نے بھی بھرپور انداز میں گراؤنڈ میں اپنی انٹری دی جس پر حاضرین نے خوب تالیاں بجاتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور کالج کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا حاضرین اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل انجینیئر جاوید اقبال نے کالج اف ٹیکنالوجی کے ٹیچرز اور دیگر عملہ کے ساتھ ساتھ طالب علموں کے نظم و ضبط اور اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا چوہدری یامین باگڑی کالج اف ٹیکنالوجی کی کارکردگی اجتماعی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے جس کے لیے میں تمام کا شکر گزار ہوں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز سماجی ورکر چوہدری سلیم باگڑی نے کہا کہ کالج کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں  نہ صرف تحصیل کی حد تک بلکہ پورے ڈویژن سے ہوتی ہے نارتھ پنجاب تک قابل ذکر ھیں جس کے لیے اہلیان پنڈدادنخان کالج کے پرنسپل انجینیئر جاوید اقبال  اساتذہ کرام  ڈی پی سمیت کالج کا جملہ سٹاف مقامی طالب علموں کو اچھا ماحول فراہم کرنے پر خراج تحسین کا مستحق  اخر میں طالب علموں کی جانب سے مہمان خصوصی راجہ غلام اکبر منڈاھر نمبردار کی کالج میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کرتے  ہوئے مہمان خصوصی سمیت مقامی کمیونٹی کے افراد کو  یادگاری تحائف پیش کیے گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button