اہم خبریں

انتظامیہ کی غفلت اور محکمہ جنگلات کی کرپشن کوٹلی ستیاں کے گاؤں کہوٹی کے مقام پر پہاڑوں کے اوپر لگی آگ کو دو دن گزر گئے


انتظامیہ کی غفلت اور محکمہ جنگلات کی کرپشن کوٹلی ستیاں کے گاؤں کہوٹی کے مقام پر پہاڑوں کے اوپر لگی آگ جو گزشتہ دو دن سے لگی ہوئی ہے اور اہستہ اہستہ پھیلتی جا رہی ہے اگ روز بڑھتی جا رہی ہے جبکہ اسے بجھانے کا کوئی بھی سد باب نہیں کیا گیا جبکہ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے جان بوجھ کر بڑے پیمانے پر یہ اگ لگائی جاتی ہے اور پھر باسانی بڑے پیمانے پر لکڑی کی سمگلنگ کی جاتی ہے پچھلے چند سالوں میں اگ نے کافی جنگلات کو نقصان پہنچایا جس کے لیے ابھی تک حکومت پنجاب اور خاص کر راولپنڈی کی انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے قیمتی اور نایاب درخت بڑے پیمانے پر جل کر راکھ ہو جاتے ہیں قیمتی اور نایاب درختوں کی سمگلنگ بھی کی جاتی ہے جس میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ بڑے سفید پوش افراد بھی ملوث ہیں قیمتی نایاب درختوں کی کٹائی مسلسل جاری ہے نہ ہی قیمتی درختوں کی کٹائی کا سلسلہ رکنے کا نام لے رہا ہے اور نہ ہی اگ تھمنے کا نام لے رہی ہے گرمیوں میں اگ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی تھی اس کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی شدید سرد موسم میں بھی اگ کا لگنا بڑے پیمانے پر جنگلات کو نقصان دینا انتظامیہ کی طرف سے خاموش رہنا کئی سوالات تو پیدا کرتا ہے مگر افسوس کے ساتھ جہاں یہ اگ موسمی الودگی کا سبب بن رہی ہے وہاں کرپشن کو بھی بے نقاب کر رہی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button