قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

*قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس۔*
اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس برائے وفاقی بجٹ 2025ـ26 کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو 27 جون
2025 تک جاری رکھنے کا فیصلہ۔
وفاقی بجٹ 2025ـ26 دس جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا
قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کےلئے وقت دیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری ہے گی
وفاقی بجٹ 2025-26 پر بجٹ 21 جون کو سمیٹی جائے گی،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا
23 جون کو قومی اسمبلی میں 2025- 26 کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی،سردار ایاز صادق
24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز،گرانٹس،کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی،سپیکر سردار ایاز صادق
26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی
27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی
کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ ، اعظم نذیر تارڈ،طارق فضل چوہدری، اور ممبران قومی اسمبلی، محترمہ شہلا رضا شیخ آفتاب،اعجاز حسین جاکھرانی، ملک عامر ڈوگر، ، نور عالم خان، سید امین الحق، محترمہ شازیہ عطاء مری، ملک عامر ڈوگر، محترمہ زرتاج گل، گل اصغر خان، ریاض فتیانہ، علی محمد خان نے شرکت کی۔