اہم خبریں

تھانہ صادق آباد کے علاقے عبداللہ مسجد کے پاس ڈولفن سکواڈ کا ایک دس سالہ بچے پر تشدد

راولپنڈی

(احمد ضمیر سے)

تھانہ صادق آباد کے علاقے عبداللہ مسجد کے پاس ڈولفن سکواڈ کا ایک دس سالہ بچے پر تشدد

مورخہ 17 جنوری 2024 بوقت تقریبا 3 بجے ڈالفن اہلکاروں نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا

متاثرہ بچے عبید کا کہنا تھا میں نے روڈ سے پتنگ اٹھائی تو ڈالفن والے انکل نے مجھے بائیک سے اتر کر تین ٹھپر مارے

متاثرہ بچے عبید نے روتے روتے گھر آ کر بتایا کہ مجھے ڈالفن والے انکل نے مارا ہے۔ متاثرہ بچے کے والد کا موقف

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ڈالفن اہلکاران کے خلاف سی پی او راولپنڈی کو درخواست دی جا رہی ہے

راولپنڈی میں پچھلے دو ماہ کے اندر یہ تیسرا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ڈالفن پولیس اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہے

اس سے پہلے بھی چند ڈالفن اہلکاران نے تھانہ صادق آباد کی حدود میں ایک لڑکی کو حراساں کرنے کی کوشیش کی تھی اور تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں ایک حساس ادارے کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

سی پی او راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی کو پولیس کی وردی میں چھپے ان غنڈوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا اور ان کو اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کرنے سے روکنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button