اہم خبریں

اسلام آباد ایس پی پری گل ترین کی شاندار حکمت عملی سے سواں گارڈن میں خواتین کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سواں گارڈن میں دو خواتین کے لرزہ خیز قتل کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔ تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے کو ایس پی سواں زون پری گل ترین کی غیر معمولی قیادت، بہترین حکمت عملی اور برق رفتار ایکشن کے ذریعے حل کر لیا گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔چند روز قبل سواں گارڈن میں دو خواتین کو بے دردی سے ذبح کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔ کیس کی حساس نوعیت کو دیکھتے ہوئے ایس پی پری گل ترین نے خود کمان سنبھالی، ٹیموں کو منظم کیا اور جدید تفتیشی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے دھر لیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان آئس جیسے مہلک نشے کے عادی تھے، اور اسی نشے کے زیرِ اثر یہ بھیانک جرم سرزد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔ایس پی پری گل ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں جو معصوم جانوں سے کھیلیں۔ ہماری ٹیم نے شب و روز محنت کر کے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا ہے۔”شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے ایس پی پری گل ترین اور ان کی ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button