اہم خبریں

گاڑیوں کے اڈوں پر بنیادی سہولیات کا فقدان

گوجرخان شہر میں گاڑیوں کے اڈوں پر بنیادی سہولیات کا فقدان
عرصہ دراز سے لاکھوں روپے ماہانہ ریونیو اگھٹا کرنے کے باوجود مسافروں کے بیٹھنے موسم کی شدت سے بچاﺅ کے لیے انتظامات نہ ہو سکے
عرصہ دراز سے اڈوں کے ٹھیکوں سے حاصل ہونے والے ریونیو کا آڈٹ کروایا جائے عوامی حلقوں کا CM پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
گوجرخان(قمرشہزاد) لاوارث تحصیل کا کوئی پرسان حال نہیں گوجرخان سونے کی کان جس سے ہر کوئی آکر فائدہ اٹھاتا ہے مگر یہاں کے باسیوں کے مسائل کو حل نہیں کرتا جس شہر ناتواں مسائلستان بن گیا گوجرخان شہر میں لوکل و لانگ روٹ کے بس ، ہائی ایس ، ویگن ، سٹینڈز پر بنیادی سہولیات کا فقدان جنرل بس سٹینڈ سمیت دیگر اڈوں پر گرمی سردی سے بچاو اور بیٹھنے کی جگہ سمیت پینے کے صاف پانی کی سہولیات کا فقدان گوجرخان سے روزانہ ہزاروں مسافر ملک بھر کے لیے سفر کرتے ہیں مگر ان کو یہاں بنیادی سہولیات نہیں مل رہیں بارش ہو یا کڑی دھوپ انکو کھلے آسمان تلے ہی انتظار کرنا پڑتا ہے اور موسم سرما اور گرما میں موسم کی شدت کیساتھ ذلیل و خوار ہوتے ہیں جس پر مسافروں سمیت عوامی سماجی حلقوں نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے گوجرخان شہر کے تمام اڈوں کو ٹھیکوں پر دے کر لاکھوں کروڑوں کا ریونیو اگھٹا کرتا ہے آخر یہ سارا پیسہ کہاں خرچ ہوتا ہے اگھٹا ہونے والا ریونیو شہر کے بس سٹینڈز پر کہیں بھی نہیں خرچ ہو رہا نہ ہی بلدیہ ہمیں کوئی سہولیات فراہم کر رہا ہے مزید برآں شہریوں نے کہا کہ لاکھوں روپے میونسپل کمیٹی رکشہ پرچی کے ٹھیکے سے وصول کرتی ہے ہے مگر شہر میں کہیں رکشہ سٹینڈ نہیں ہے جسکی وجہ سے جگہ جگہ خود ساختہ رکشہ سٹینڈ قائم ہیں جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے ساتھ رکشہ ڈرائیورز کو بھاری بھرکم چالانوں کی مد میں ادا کرنا پڑتے ہیں ہونا تو یہ چاہیے کہ رکشوں کے لیے سٹینڈز بنوائے جائیں مگر دوسرے لفظوں میں بلدیہ گوجرخان فری میں جگا ٹیکس وصول کر رہی ہے جبکہ لاری اڈا،جنرل بس سٹینڈ سمیت تمام اڈوں پر موسم کی شدت سے بچنے کے لیے چھت ڈال کر باقاعدہ انتظار گاہیں تیار کی جائیں اور پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا جائے ہمارے ٹیکس کے پیسے ہماری سہولیات پر خرچ ہوں نہ کے افسران شاہی کی عیاشیوں پر شہری حلقوں نے سی ایم پنجاب ضلعی انتظامیہ سے اس تمام تر صورتحال پر سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے بلدیہ گوجرخان میں بس اڈوں کے اگھٹا ہونے والے ریونیو کا آڈٹ کروایا جائے کہ آخر یہ رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے اور کون کون سے افسران اہلکاران اس سے مستفید ہو چکے ہیں اب تک۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button