اہم خبریں

راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں فائرنگ، نوجوان شہزاد عرف ببلو جاں بحق

راولپنڈی (احمد ضمیر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شہزاد عرف ببلو کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، نامعلوم حملہ آور گھر میں داخل ہوئے اور بلااشتعال فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شہزاد شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صادق آباد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش ہر پہلو سے کی جا رہی ہے۔ شہزاد عرف ببلو کی دشمنیوں، ذاتی رنجش یا دیگر محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر قتل کی واردات کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی مؤقف تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔علاقہ مکینوں کے مطابق، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے اہل خانہ سے بھی تفصیلی بیانات لیے جا رہے ہیں اور قریبی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی راول نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صادق آباد کو ہدایت کی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button