اہم خبریں

ایس ایچ او تھانہ صادق آباد انوارالحق کی دبنگ کاروائی شہری کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا راشد نامی ملزم گرفتار

راولپنڈی

ایس ایچ او تھانہ صادق آباد انوارالحق کی دبنگ کاروائی شہری کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا راشد نامی ملزم گرفتار

ایس ایچ او انوار الحق، اے ایس آئی طائر ایوب اور ٹیم نے انتھک محنت کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا

ایس پی راول فیصل سلیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او انوار الحق کی زبردست کاروائیاں قابل داد ہیں

ملزم راشد کی کڑیاں تھانہ کھنہ اسلام آباد سے جڑتی ہیں۔ ذرائع کا انکشاف

راولپنڈی (احمد ضمیر سے) تفصیلات کے مطابق غریب رکشہ ڈرائیور سے بدفعلی کی کوشیش کرنے والا ملزم دھر لیا گیا راولپنڈی پولیس ایس پی راول ڈویژن فیصل سلیم کے زیرنگرانی ایس ایچ او انوار الحق نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے ملزم راشد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے مورخہ 19/20-09-2024 کی درمیانی شب تقریبا 10 بجے ایک رکشہ ڈرائیور کو ڈھوک کالا خان جانے کے لئے کہا جب رکشہ ڈرائیور (ر-ع) بتائی ہوئی جگہ پر پہنچا تو ملزم نے کہا میرا لیب ٹاپ لے کر اندر آ جاؤ رکشہ ڈرائیور (ر-ع) لیب ٹاپ لے کر اندر گیا تو ملزم اس سے بدفعلی کی کوشش کرنے لگا اسی دوران رکشہ ڈرائیور (ر-ع) اپنی جان بچا کر بھاگ نکلا۔ ایس پی فیصل سلیم کی زیرنگرانی ایس ایچ او صادق آباد نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او صادق آباد انوار الحق اور ٹیم کی زبردست کاروائی قابل داد ہے۔ زرائع نے انکشاف کیا ہے گرفتار ملزم راشد کی کڑیاں تھانہ کھنہ اسلام آباد سے ملتی ہیں۔ مزید انکشاف بہت جلد عوامی للکار کے ساتھ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button