اہم خبریں

منشیات فروشی اور فحاشی  کا کاروبار دھڑلے سے جاری


اڈا چلانے والوں کو سمجھایا متعدد بار درخواستیں دیں شرمناک کاروبار کرنے والوں نے کہا پولیس کچھ نہیں کر سکتی سی سی ڈی بولا لو علاقہ مکین
چرس آئس ہیروئن کی دھڑلے سے فروخت جاری دوپہر سے رات گے تک نشے کے عادی افراد وارڈ سات اور انیس میں منڈلاتے ہیں شہری
گوجرخان (قمرشہزاد) تھانہ گوجرخان کی حدود میں منشیات فروشی اور فحاشی کا گھناونا دھندہ عروج پر نوجوان نسل نشے کی بدولت تباہی کے دہانے پر جبکہ فحاشی کے کاروبار کی وجہ سے جنسی بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے جس بنا پر عوامی حلقوں میں غم و غصے سمیت شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس کی روایتی بے ہسی اور پراصرار خاموشی پر علاقہ مکینوں سمیت عوامی سماجی حلقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ نمبر سات اور وارڈ نمبر انیس میں ڈھرلے سے چرس ہیروئن آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء فروخت جاری ہے گلی محلوں میں نشے کے عادی افراد دندناتے پھرتے ہیں جسم فروشی کے اڈے کی نشاندہی کی بابت اہل علاقہ نے اے ایس پی گوجرخان کو تحریری درخواست میں موقف دیا کہ وارڈ 19 میں کرائے کے مکان میں فحاشی کا اڈا چلایا جا رہا ہے جسکی وجہ سے اہل محلہ سخت اذیت کا شکار ہیں اور اپنے بچوں سمیت خواتین کو بھی غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ سال بھی درخواستیں دیں یہ لوگ بھاگ جاتے ہیں اور پھر واپس آ جاتے ہیں مکروہ کاروبار کرنے والوں کو ہم نے سمجھانے کی حد درجے کوشش کی اور تھانے میں درخواست دینے کی بات کی تو شرمناک کاروبار کرنے والوں نے کہا پولیس ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی بیشک سی سی ڈی والوں کو بلا لو عوامی حلقوں نے اے ایس پی گوجرخان سے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فحاشی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اڈے کو ختم کروایا جائے تاکہ ہم سکون سے زندگی بسر کر سکیں اور منشیات فروشوں کی لگام بھی کھینچی جائے شہر میں منشیات کی بآسانی دستیابی کی وجہ سے جگہ جگہ پینے پلانے کا سلسلہ عروج پر ہے خدارا نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button