اہم خبریں

صدر آصف علی زرداری کا عالمی یومِ سیاحت 2025 کے موقع پر خصوصی پیغام

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت پائیدار ترقی کا ذریعہ بن سکتی ہے، اگر اسے درست سمت میں لے کر جایا جائے۔ انہوں نے عالمی یومِ سیاحت 2025 کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رواں برس “سیاحت اور پائیدار تبدیلی” کا موضوع دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، جو پاکستان جیسے ملک کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی، گلیشیئرز کا پگھلاؤ اور شدید موسمی حالات پاکستان کے سیاحتی ورثے کے لیے بڑے خطرات ہیں، جب کہ انتہاپسندی اور عدم برداشت بھی سیاحت کے فروغ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحت نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ دیتی ہے بلکہ خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ ان کے مطابق حکومتِ پاکستان سیاحت کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف (SDGs) کے مطابق ہم آہنگ کر رہی ہے، تاکہ یہ شعبہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکے۔صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کو گرین سرٹیفیکیشن، کمیونٹی بیسڈ ٹورازم اور ماحولیاتی سیاحت پر توجہ دینی چاہیے۔ سیاحت امن، ہم آہنگی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کا بھی مؤثر ذریعہ ہے، جب کہ پاکستان قدرتی حسن، ورثے اور مہمان نوازی کے اعتبار سے دنیا میں منفرد حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے کے لیے نجی شعبہ، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو حکومت کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ صدر زرداری نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ سیاحت کو قومی ترجیح بنایا جائے، تاکہ یہ شعبہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button