اہم خبریں

عوامی للکار کی خبر پر ایکشن اسلام آباد پولیس کی کانسٹیبل ٹک ٹاکر مریم بھٹی ڈسمس فراہم سروس

اسلام آباد

عوامی للکار کی خبر پر ایکشن اسلام آباد پولیس کی کانسٹیبل ٹک ٹاکر مریم بھٹی ڈسمس فراہم سروس

اسلام آباد پولیس کی کانسٹیبل مریم بھٹی کو غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے ڈسمس فراہم سروس کیا گیا

مریم بھٹی کو غیر ذمہ درانہ رویہ، شیشہ کیفے، بار میں جانے، نوکری سے غیر حاضری اور سوشل میڈیا پر غیر مہذب ویڈیوز پوسٹ کرنے پر ڈسمس فراہم سروس کیا گیا۔

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) اسلام آباد پولیس کی کانسٹیبل مریم بھٹی کو ڈسمس فراہم سروس کر دیا گیا ذرائع کے مطابق مریم بھٹی شیشہ کیفے، بار اور اسلحہ کے ساتھ ویڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پے اپلوڈ کرتی تھی۔ جس پے ایک صحافی نے اپنی صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اعلی افسران کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہی تو مریم بھٹی نے اسے سائبر کرائم یونٹ اسلام آباد پولیس سے نوٹس بھجوا کر پریشرائز کروایا اس کے بعد ٹیم عوامی للکار نے اپنی صحافتی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مریم بھٹی کی شیشہ کیفے میں جانے اور پولیس یونیفارم میں اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے حوالے سے خبر دی اور اسے اعلی حکام کے نوٹس میں دیا گیا جس کے بعد انکوائری مکمل ہونے پر مریم بھٹی قصور وار پائی گی جس پے انہیں ایس پی سٹی محمد ارسلان شہازیب نے سزا دیتے ہوئے ڈسمس فراہم سروس کر دیا۔ عوام نے اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران کے ایکشن کو سراہ ہے زرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے مریم بھٹی نامی کانسٹیبل نہ صرف شیشہ کیفے میں جاتی تھی بلکہ ایک ایسا شخص جو ای الیون میں ایک گندے دھندے کا کنگ مانا جاتا ہے اس کی وی ایٹ گاڑی میں بھی سوار ہو کر اسلام آباد پولیس کی وردی میں اس کے ساتھ اس کے اس گندے دھندے کی پشت پنائی کرتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button