اہم خبریں

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی نژاد محمد رضوان احمد کی پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت، مسلم لیگ (ن) سے استعفیٰ


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم پاکستانی نژاد محمد رضوان احمد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہو کر پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے محمد رضوان احمد نے کہا کہ باریاں لگا کر اقتدار میں آنے والوں نے اپنی تجوریاں تو بھر لیں، مگر غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید تھی مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرے گی، تاہم جماعت کی کارکردگی نے شدید مایوس کیا۔
محمد رضوان احمد نے کہا کہ وہ چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ کو طویل عرصے سے دیکھ اور پڑھ رہے ہیں۔ ان کے جذبہ حب الوطنی، عوامی درد اور مخلصانہ سیاست نے انہیں متاثر کیا، جس کے بعد انہوں نے خاقان وحید خواجہ سے ملاقات اور پاکستان عوامی قوت پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان عوامی قوت پارٹی کا باضابطہ دفتر قائم کیا جائے گا، جس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے خاقان وحید خواجہ کو دعوت دی جائے گی، جبکہ آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں مقیم تارکین وطن کے ساتھ ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے محمد رضوان احمد کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کو ان شاء اللہ مایوس نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی قوت پارٹی عوام کو ایک واضح وژن دے رہی ہے، جس سے ملک و قوم ترقی اور بہتری کی راہ پر گامزن ہوں گے۔
خاقان وحید خواجہ نے مزید کہا کہ وہ رواں سال آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا دورہ کریں گے، جہاں تارکین وطن کے سامنے پارٹی منشور اور اپنا وژن پیش کریں گے۔ ملاقات کے اختتام پر محمد رضوان احمد کا چیئرمین خاقان وحید خواجہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button