ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد،افسران و علماء کرام کی شرکت

*ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد،افسران و علماء کرام کی شرکت*
*محفل میلاد النبی ﷺ تلاوت،نعت خوانی اور خصوصی خطاب سے روح پرور اجتماع*
*دعوت اسلامی کے مبلغ مولانا حماد احمد قریشی کا خصوصی بیان،ڈسٹرکٹ کونسل افسران بھی شریک*
راولپنڈی (عبدالرحمان سے)
ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کونسل کے اعلیٰ افسران اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر خواجہ فیصل، ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن خان بادشاہ خان، ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ عبدالسلام عباسی، سپرنٹنڈنٹ جنرل ساجد نصیر احمد اور نیب تحصیلدار کینٹ چوہدری اسد شریک ہوئے۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ قاری محمد شہزاد قادری (نگران دعوت اسلامی) نے حاصل کی۔ خصوصی خطاب مبلغ دعوت اسلامی مولانا حماد احمد قریشی (ملٹری اکاؤنٹ آفیسر) نے کیا جبکہ نقابت کے فرائض مولانا ارسلان مدنی(ڈویژنل کوآرڈینیٹر دعوت اسلامی) نے انجام دیے۔ حضور اکرم صلی الله عليه وآله وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل انفورسمنٹ انسپیکٹر ثاقب علی، مدنی چینل کے نعت خواں عمر بلال قادری، علی رضا چشتی سمیت دیگر نعت خوان حضرات نے نعتیں پیش کیں۔