انٹرنیٹ سروسسز آئے روز متاثر رہنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

انٹرنیٹ سروسسز آئے روز متاثر رہنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا
دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں جدت لائی جا رہی ہے مگر ہمارے ملک میں اس سہولت کی رسائی ملک کے عوام کی دسترس سے باہر
مٹھی بھر شر پسندوں کی سزا سارے عوام کو دینا غلط اقدام ہے شہریوں کا حکومت پاکستان مقتدر حلقوں سے اصلاح و احوال کا مطالبہ
گوجرخان(قمرشہزاد) انٹرنیٹ سروسز آئے روز متاثر رہنے کی وجہ سے ایک سروے میں شہریوں نے شدید اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائر وال لگنے کے بعد سے نیٹ انتہائی سست روی کا شکار ہو گیا جسکی وجہ سوشل میڈیا سائٹس بری طرح متاثر ہو چکی ہیں اب تو حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں واٹس ایپ پر کالز وائس میسجز سمیت تصاویر بھی بڑی مشکل سے اپلوڈ یا ڈونلوڈ ہوتی ہیں بیرون ملک مقیم عزیز و اقارب سے رابطے کا آسان اور سستا ذریعہ تھا مگر اب وائی فائی پر بھی پراپر کام نہیں کر رہا ہے دنیا کے دیگر ممالک میں انٹرنیٹ میں جدت لائی جا رہی ہے
جبکہ ہمارے ملک میں عوام کی رسائی سے یہ سہولت باہر ہوتی جا رہی ہے مٹھی بھر شر پسند عناصر کی سزا ملک کے تمام عوام کو دینا سراسر غلط عمل ہے حکومتی اس فعل کی وجہ عوام خسارے میں جبکہ انٹرنیٹ کمپنیاں بھرپور فائدے میں جا رہی ہیں ہر گھر میں تقریبا تین سے چار افراد کے پاس انڈرائیڈ فونز ہیں اور سب ہی تقریبا 2500 سے 3000 کا پیکج خریدتے ہیں جبکہ وائی فائی کی بھی تقریبا اسی مالیت میں سروس فراہم کی جاتی ہے مگر حکومتی ناقص حکمت کی بدولت ہمارے پیسوں کا ضیاع ہو رہا ہے
اب ہمیں یہ سمجھ نہیں ا رہی ہے کہ فائر وال کی آڑ میں نجی کمپنیاں کوئی کھیل کھیل رہی ہیں یا حکومتی ہدایات پر انٹرنیٹ کی رفتار کو سست کر دیا گیا ہے چونکہ فائر وال کے تجربے کے بعد پی ٹی اے نے کہا تھا کہ کامیاب تجربے کے بعد انٹرنیٹ سروسز پہلے کی طرح کام کریں گی مگر اب حالات تو اس کے برعکس ہو چکے ہیں
جو بچے بڑے سٹوڈنٹس آن لائن کلاسز لیتے ہیں یا آن لائن کام کرنے والوں کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہماری حاکم وقت سمیت مقتدر حلقوں سے گزارش ہے کہ خدارا ہمارے حالات پر رحم کیا جائے انٹرنیٹ سروسسز کی بلاتعطل بغیر کسی دشواری کے فراہمی یقینی بنائی جائے اگر نجی کمپنیاں کوئی کھیل کھیل رہی ہیں انکا محاسبہ کیا جائے اور انکے لائسنس کینسل کیے جائیں