اہم خبریں

شہزادٹاون ایس ایچ او عظیم منہاس کی دبنگ کاروائیوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد:(چوہدری ہارون اشتیاق) شہزادٹاون ایس ایچ او عظیم منہاس کی دبنگ کاروائیوں کا سلسلہ جاری !!

مری روڈ /پارک روڈ /اور مارگہ ٹاون میں دوران واردات فائرنگ کرکے زخمی اور عوام کے اندر خوف و ہراس پھیلانے والا سرگرم گینگ گرفتار۔

ملزمان (1)وحیدگل ولد گل آغا ساکن (حال) مہربان ٹاون ترلائی اسلام آباد مستقل ننگر ہار افغانستان(2)خان ولی ولد لال زمان ساکن کچی آبادی پنڈرویاں اسلام آباد
مستقل افغانی ہے (3)عماد فاروق ولد رحمان خان ساکن پنڈوریاں اسلام آباد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور ،دوران واردات چھینی گئی رقم ،دوران واردات چھینے گئے موبائل برآمد مزید تفتیش کرنے پر ملزمان نے تھانہ ہذا کے 8/10مقدمات کی واردات کا انکشاف کیا ہے جن کو جوڈیشل حوالات برائے شناخت پریڈ بھجوایاجارہا ہے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں مزید تفتیش جاری ہے

شہزادٹاون پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت تیار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button