اہم خبریں

لہترار روڈ پر تجاوزات اور رانگ پارکنگ، شہری مشکلات کا شکار

اسلام آباد: لہترار روڈ پر تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل شہریوں کے لیے دردِ سر بن چکے ہیں۔ دکان داروں کی جانب سے فٹ پاتھوں پر قبضہ اور غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔تجاوزات کے خاتمے کی ذمہ داری کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (CDA) پر عائد ہوتی ہے، جبکہ رانگ پارکنگ کے خلاف کارروائی اسلام آباد پولیس کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ دونوں محکمے اس معاملے میں کوئی مؤثر اقدامات نہیں کر رہے، جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔مقامی دکانداروں کا مؤقف ہے کہ پارکنگ کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ کچھ لوگ جان بوجھ کر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات اور غلط پارکنگ کے باعث نہ صرف ٹریفک متاثر ہو رہا ہے بلکہ حادثات کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔عوام نے سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور رانگ پارکنگ کے خلاف سخت جرمانے عائد کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button