اہم خبریں

اسلام آباد کے علاقہ کھنہ پل میں بجلی کے بلوں سے ستائی عوام سڑکوں پے نکل آئی

اسلام آباد

اسلام آباد کے علاقہ کھنہ پل میں بجلی کے بلوں سے ستائی عوام سڑکوں پے نکل آئی

سڑک بند کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا اور موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی

احتجاج میں ایم دبئی ٹاور کی تاجر یونین اور مقامی لوگوں نے حصہ لیا

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) اسلام آباد کے علاقے کھنہ پل پے ایم دبئی ٹاور کی تاجر یونین اور مقامی لوگوں کی طرف سے مہنگائی اور بجلی کے بلوں پے ناجائز ٹیکس کے حوالے سے بھرپور احتجاج جاری احتجاج میں موجود مقامی لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اس حوالے سے احتجاج میں موجود مقامی شہریوں نے اپنے موقف میں بتایا کہ اس مہنگائی کے دور میں گھر چلانا ایک طرف بجلی کے بلوں نے ہی کمر توڑ رکھی ہے ہماری انکم سے زیادہ بجلی کے بل آ رہے ہیں قرضے لے کر بجلی کے بل جمع کروا رہے ہیں حکومت کو چاہیے اس حوالے سے سوچے اور عوام کو ریلیف دے۔ عوام اور تاجر یونین ایم دبئی ٹاور کی طرف سے شدید احتجاج ریکارڈ کروانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی باور کروایا گیا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کے بلوں پر ناجائز ٹیکس اور مہنگائی کو ختم نہ کیا تو مین ہائی وے کو بند کر کے احتجاج کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button