اہم خبریں

اسلام آباد: تھانہ کھنہ کی حدود میں ڈکیتیوں میں اضافہ، پولیس بے بس

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کھنہ کی حدود میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔حالیہ واردات میں مسلح ڈاکوؤں نے سکیورٹی ادارے کے ملازم مظہر اقبال کو نشانہ بنایا۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر گاڑی کا شیشہ توڑ کر پندرہ ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ، سروس کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ، گاڑی کی کاپی اور ڈرائیونگ لائسنس چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ متاثرہ شہری کی جانب سے فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی، لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ تھانہ کھنہ کی حدود میں اس سے قبل بھی متعدد ڈکیتیوں کی وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔کیا اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات کرے گی یا یہ علاقے کے باسیوں کو اسی طرح جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا؟ عوامی حلقوں میں اس حوالے سے شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button