اہم خبریںبین الاقوامی

اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کو بچوں کیخلاف جرائم کے مرتکب مجرموں کی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا

یو این انسانی حقوق عہدیدار کا اسرائیل کو یو این بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا خیر مقدم

 نیویارک(انٹرنیوز) اقوام متحدہ نے اسرائیلی فوج کو بچوں کیخلاف جرائم کے مرتکب مجرموں کی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی فوج کو بچوں کیخلاف جرائم کے مرتکب مجرموں کی عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ہے، یو این بلیک لسٹ میں روس، افغانستان، صومالیہ، شام، یمن، داعش اور بوکو حرام بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مستقل مندوب جیلاد ایرڈن نے ایک بیان میں فیصلے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فیصلے سے متعلق باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بچوں کیخلاف جرائم کے مرتکب مجرموں کی عالمی فہرست 14جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔سیکرٹری جنرل یو این کی جانب سے بچوں ،مسلح تنازعات پر سلامتی کونسل کو پیش کی جانیوالی رپورٹ بچوں کے قتل، انہیں معذور کرنے، بچوں کیساتھ جنسی زیادتی، اغوا، بچوں تک امداد کی رسائی سے انکار اور سکولوں و ہسپتالوں کو نشانہ بنائے جانے کا احاطہ کرتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دوحصوں پر مشتمل فہرست کے پہلے حصے میں وہ ممالک اور فریق شامل ہیں جو بچوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کر چکے ہیں جبکہ دوسرے حصے میں وہ ممالک اور فریق شامل ہیں جو ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب یو این انسانی حقوق عہدیدار فرانسسکا البانیز  نے اسرائیل کو یو این بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 15ہزار فلسطینی بچے مارے جاچکے ہیں، اسرائیل کو بچوں کیخلاف سنگین جرائم پر بلیک لسٹ میں لے جانے کا اقدام تاخیر سے ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button