اہم خبریں

خیابان کشمیر سیکٹر جی ففٹین ٹو اسلام آبادمیں ڈاکو واردات سے قبل پکڑا گیا

خیابان کشمیر سیکٹر جی ففٹین ٹو اسلام آبادمیں ڈاکو واردات سے قبل پکڑا گیا
اسلام آباد (رضوان طاہر چوہان)  گزشتہ روز خیابان کشمیر سیکٹر جی ففٹین ٹو سٹریٹ نمبر 12 میں منی پلازہ کے باہر بیٹھا ایک مشکوک نوجوان دیکھا گیا جس سے ایک رہائشی نے  پوچھا آپ کون ہو اور یہاں کیوں بیٹھے ہوئے ہو تو مشکوک ڈاکو نے بتایا کہ اس کا دوست اوپر فلیٹ میں رہتا ہے اور وہ اس کا انتظار کر رہا ہے اس سٹریٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے بھی اس کی مشکوک حرکات کی وجہ سے اس پر گہری نظر رکھی ہوئی تھی جب گارڈ اس کے قریب گیا تو اچانک اس ڈاکو کا پسٹل میگزین نیچے گر گیا جس پر سیکیورٹی گارڈ مہتاب نے اس پر گن تان کر قابو پا لیا محلے کے تمام لوگ اکٹھے ہو گئے تلاشی کے دوران دو عدد تیز دھار چھریاں جو کہ اس نے اپنی دونوں ٹانگوں کیساتھ پیک کی ہوئی تھیں برآمد کی گئیں  ڈاکو کو گلی نمبر 12 میں صبح بھی کچھ لوگوں نے مشکوک حالت میں دیکھا تھا یقینا یہ ڈاکو اس گلی میں کسی گھر میں ڈکیتی کا ارادہ رکھتا تھا اور  یہ  کہ کسی آسان ٹارگٹ کی تلاش میں تھا سٹریٹ کے تمام رہائشیوں نے سیکیورٹی گارڈ مہتاب کی بہادری کو بیحد سراہا جس نے جان پر کھیل کر اکیلے اس ڈاکو کو قابو کر لیا سٹریٹ نمبر بارہ اور پندرہ کے رہائیشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیکیورٹی کا انتظام کر رکھا ہے یاد رہے چند دن قبل الائیڈ بینک جی ففٹین مرکز میں بھی ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button