اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کی کانسٹیبل مریم بھٹی کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئی



صحافی چوہدری ہارون کو سائبر کرائم کی طرف سے نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد پولیس کی کانسٹیبل مریم بھٹی کی اسلہ لہراتے ہوئے اور شیشہ کیفے کی ویڈیو منظر عام پر

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) اسلام آباد پولیس کی کانسٹیبل مریم بھٹی اسلام آباد پولیس کی بدنامی کا باعث بننے لگی ذرائع کے مطابق مریم بھٹی نے اپنے سوشل میڈیا ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ویڈیو اپلوڈ کی جس میں وہ ایک نجی شیشہ کیفے میں چلتے ہوئے ویڈیو بنا رہی ہیں جس نے اسلام آباد پولیس کے کئی سوالات کھڑے کر دئیے کیا اسلام آباد پولیس خود جرائم پیشہ عناصر کی پشت پنائی کر رہی ہے؟ کیا شیشہ کیفے چلانے والے مافیا کے۔ پیچھے اسلام آباد پولیس کا ہاتھ تو نہیں؟ کیا یہ آئی جی اسلام آباد کے احکامات *نشہ اب نہیں* کی کھلم کھلا خلاف ورزی نہیں؟ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی صاحب کو سوچنا ہو گا۔ اس کے علاوہ مریم بھٹی نامی کانسٹیبل نے نہ صرف شیشہ کیفے بلکہ اسلام آباد پولیس کا یونیفارم زیب تن کر کے سرکاری کلاشن کوف کے ساتھ بھی اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے ویڈیو اپلوڈ کی جو کہ نوجوان نسل پے برا اثر ڈال رہی ہے اور نوجوان نسل کو ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پے اسلے کی نمائش قانونی طور پے کوئی جرم نہ ہے؟ اس بابت ایک صحافی چوہدری ہارون اشتیاق نے آواز اٹھائی کہ سوشل میڈیا پے اسلحہ لہرانا قانونی طور پے جائز ہے تو کانسٹیبل مریم بھٹی نے سائبر کرائم انوسٹی گیشن یونٹ اسلام آباد پولیس کی طرف سے حکم طلبی کا نوٹس جاری کروا دیا جس کی صحافتی برادری نے بھرپور مذمت کی ہے اور آئی جی اسلام آباد کی صحافی دوست پالیسی پے خدشات کا اظہار کیا ہے اس کے علاوہ اہل اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی صاحب سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد پولیس کی عزت و وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فوری طور پے ٹک ٹاکر مریم بھٹی کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ سرکاری کلاشن کوف کے ساتھ ویڈیو بنانے اور شیشہ کیفے میں جا کر ویڈیوز بنانے پر اعلی سطح پر انکوائری کی جائے تاکہ اہل اسلام آباد کی نوجوان نسل کو ایسے غیر قانونی کاموں سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button