اہم خبریں
ایس ڈی او نیلور انجینیئر عدنان یوسف کی بروقت کارروائی، بٹالہ ٹاؤن کی بجلی بحال

اسلام آباد (نمائندہ عوامی للکار) — نیلور ڈویژن کے علاقے بٹالہ ٹاؤن میں بجلی کی طویل بندش کے بعد ایس ڈی او نیلور انجینیئر عدنان یوسف کی فوری اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں بجلی بحال کر دی گئی۔ علاقے کے مکینوں نے بجلی کی بروقت بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی او نیلور اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسر نے فوری توجہ دے کر عوامی مشکلات کو کم کیا اور یہ رویہ قابلِ تحسین ہے۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح فوری اقدامات کے ذریعے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاتا رہے گا۔