اہم خبریں

تھانہ ہمک کی حدود میں پولیس کی وردیوں میں چھپے فرعونوں کا ایک غریب شہری پے تشدد

اسلام آباد

تھانہ ہمک کی حدود میں پولیس کی وردیوں میں چھپے فرعونوں کا ایک غریب شہری پے تشدد

شہری کے کمرے میں داخل ہو کر شہری کو بالوں سے گھسیٹ کر تھانے لے جا کر ڈھنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا

متاثرہ شہری کی آئی جی اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) تھانہ ہمک کی حدود میں اے ایس آئی ساجد، کانسٹیبل ساجد،کانسٹیبل زین اور دو نامعلوم پولیس اہلکاروں کا شہری بلال پر تشدد تفصیلات کے مطابق مورخہ 10/06/2024 کی رات کو گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر 15 کال کی گئی اسی دوران پولیس آئی اور دونوں پارٹیوں کو تھانے لے گئی اور دونوں پارٹیوں کا راضی نامہ کروا کر انہیں گھر واپس بھیج دیا اگلی صبح بلال اپنی فیملی کے ہمراہ سو رہا تھا اسی دوران دو پولیس ملازم اے ایس آئی ساجد اور ساجد کانسٹیبل بلال کے گھر میں داخل ہوئے اور بلال کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر گاڑی میں ڈال دیا اس دوران بلال کی بیوی پے بھی تشدد کرتے ہوئے موبائل چھین لیا اس کے بعد متاثرہ شہری کو تھانے لے جایا گیا اور اے ایس آئی ساجد، کانسٹیبل ساجد، کانسٹیبل زین اور دو نامعلوم پولیس اہلکاروں نے مل کر ڈھنڈوں، مکوں اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیا گیا متاثرہ شہری بلال کی طرف سے انصاف کے حصول کے لئے ڈی آئی جی آپریشن کو درخواست دے دی گئی ہے۔ متاثرہ شہری نے آئی جی اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعظم پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button