اہم خبریں

شاہ جی ریسٹورنٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، شہریوں کی صحت خطرے میں

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) ایف-8 میں واقع شاہ جی ریسٹورنٹ صفائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری کھانے کی فراہمی کے باعث شہریوں کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ویڈیو شواہد میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ میں کھانے پر مکھیوں کی بھرمار ہے، جبکہ صفائی ستھرائی کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس ہوٹل میں ریفریشمنٹ کے نام پر غیر معیاری اور غیر محفوظ کھانے کی فروخت جاری ہے، جو عوام کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ حیران کن طور پر اسلام آباد کی فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ ادارے اس سنگین صورتحال پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جبکہ عوام غیر معیاری کھانے کے استعمال پر مجبور ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ عوام کا کہنا ہے کہ صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے ایسے ہوٹلوں کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ کھانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button