ایف ایف سی کا 47واں سالانہ جنرل اجلاس کا انعقاد

فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کا 47واں سالانہ جنرل اجلاس، ایف ایف سی کارپوریٹ ہیڈ آفس، سونا ٹاور، راولپنڈی میں کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں %56 کورم مکمل کیا گیا۔ اجلاس میں انفرادی شیئر ہولڈرز کے علاوہ فوجی فاؤنڈیشن، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، سٹی بینک، ڈوئچے بینک، نافا (NAFA)، این آئی ٹی(NIT)، اے پی ایف (APF)، اٹلس(ATLAS) اور دیگر کارپوریٹ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی، جن میں سے کچھ نے بذریعہ پراکسیز (proxies) اور ویڈیو کانفرنسنگ کے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز کمپنی سیکریٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) خرم شہزادہ، ستارہ امتیاز (ملٹری) نے کیا، جبکہ چیئرمین ایف ایف سی بورڈ آف ڈائریکٹرز، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر، ہلال امتیاز (ملٹری) نے شرکاء کو خوش آمدید کہا۔
منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایف ایف سی، جناب جہانگیر پراجہ نے اجلاس کے دوران سال 2024 کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میں کمپنی کی ترقی، آپریشنل کامیابیوں اور شیئر ہولڈرز کے لیے فراہم کردہ قدر پر روشنی ڈالی گئی۔ شیئر ہولڈرز کی جانب سے کیے گئے مختلف سوالات کے جوابات میں، انہوں نے کمپنی کے مستقبل کے اہداف اور حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایف ایف سی پائیدار ترقی، جدت طرازی اور شیئر ہولڈرز کے لیے مستحکم منافع کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
یہ اجلاس ایف ایف سی کی انڈسٹری میں قائدانہ حیثیت، شفافیت اور طویل مدتی مالی استحکام کے عزم کی مظہر ہے-